دینی مدارس قرآن و سنت سیکھنے کے قلعے ہیں ، مفتی وسیم ضیائی
مدارس البرکات کے تحت سالانہ جلسے تقسیم اسناد و انعامات 30, 31مارچ اور یکم اپریل کو ہونگے،قاری انور ہجویری
اتوار 29 مارچ 2015 21:58
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) دینی مدارس قرآن و سنت سیکھنے کے لئے قلعے کی حیثیت رکھتے ہیں اسلامی تعلیمات کے موثر پھیلاؤ اور اس پر عمل درآمد میں موثر کردار ادا کرتے ہیں ۔ جہاں اسلام کا امن و آتشی کا آفافی پیغام عام کیا جا رہا ہے اور یہی مدارس ملک کی نظریاتی اساس کے محافظ ہیں ۔ عالم انسانیت میں علوم دینیہ کا چراغ ان کے آنگن کی چنگاریوں سے روشن ہے۔
شرق و غرب میں ان کی ضیاء پاشی کے باعث ظلمتوں کے مہیب سائے دھیرے دھیرے چھٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ایسے خورشید منور کی مثل ہیں جس کی روشنی بیک وقت سارے عالم کو منور کر رہی ہے ایسے چمنستان کی مانند ہیں جس کے ازہار مفتحہ کی تیز خوشبوں سے فضائے کون مکاں معطر ہے۔ ایسے بحر عمیق کی طرح ہیں جس کے ٹھنڈے، میٹھے اور روح افزاء آب زلال سے ساکنین کرئہ ارض ہمہ وقت سیراب ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.