پاکستان ریلوے کے ذمہ کوئی واجب الاادا رقم نہیں ہے،وزارت ریلوے
پیر 30 مارچ 2015 15:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کے ذمہ کوئی واجب الاادا رقم نہیں ہے چونکہ ایچ ایس ڈی آئل کی مد میں پی ایس او کا 1.20 ملین روپے کا کلیم اور بار برداری کے اخراجات کی مد میں پاکستان ریلوے کا پی ایس او کے ذمے 1.25 ملین روپے کا کلیم زیر تصفیہ ہے ۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق وزارت ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کے ذمے کوئی واجب الاادا رقم نہیں ہے چونکہ ایچ ایس ڈی آئل کی مد میں پی ایس او کا 1.20 ملین روپے کا کلیم اور بار برداری کے اخراجات کی مد میں پاکستان ریلوے کا پی ایس او کے ذمے 1.25 ملین روپے کا زیر تصفیہ ہے ۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے ایندھن پر بھاری اخراجات نہیں کر رہی بلکہ کفایت شعاری سے کام لے رہی ہے ۔(جاری ہے)
تمام مالی سال 2013-14 کے دوران متعلقہ عرصے کے مقابلے میں آپریشنل سرگرمیوں میں اضافے خصوصاً بار برداری آپریشن جو جولائی 2013 میں ماہانہ 15 گاڑیوں سے فروری 2015 تک 270 گاڑیوں تک بڑھ گیا جس کی وجہ سے ایندھن کے اخراجات میں 20 فیصد اضافہ ہو اہے پیداوار کی میکانکی حلاات پر مبنی ریلوے انجنوں کی منطقی بنانے کے لئے نگرانی کا ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جو ایندھن کی کھپت میں کفایت شعاری میں معاون ہو گا ۔
رواں مالی سال کے دوران ایندھن کے بجٹ پر نظرثانی کرتے ہوئے 13.300 بلین روبپے سے کم کر کے 12.473 بلین روپے کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ پاکستان ریلوے تقریباً 16 دن کا ذخیرہ برقرار رکھتا ہے چنانچہ تقریباج 449 ملین روپے کا ایندھن اس وقت موجود ہے ۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ 3 سالوں میں ہونے والے ایندھن کے اخراجات کی تفصیل درجہ ذیل دی گئی ہے جس میں 2012-13 میں 8.715 ملین روپے ، 2013-14 میں 10.968 ملین روپے جبکہ 2014-15 جنوری تک 6.854 ملین روپے خرچ کیے گیے ہیںمزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.