دفاع ”حرمین شریفین “کیلئے خون کاآخری خطرہ بھی بہادینگے‘نعیمین ا یسوسی ایشن،
امت کے محفوظ مستقبل کیلئے پاکستان مسئلہ یمن کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرے‘ پروفیسر لیاقت علی صدیقی
پیر 30 مارچ 2015 20:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) دفاع ”حرمین شریفین “کے لئے خون کاآخری خطرہ بھی بہادینگے،امت کے محفوظ مستقبل کے لئے پاکستان مسئلہ یمن کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرے،قوم کواعتماد میں لئے بغیرکئے جانے والے فیصلوں سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ اور ملکی سا لمیت خطرات سے دوچارہوسکتی ہے۔ان خیالات کااظہارنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر مولانا پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے نعیمین سیکرٹریت میں منعقدہ مجلس عاملہ اور مرکزی باڈی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں مرکزی سینئرنائب صدر مفتی قیصر شہزاد نعیمی، پروفیسر وارث علی شاہین،مرکزی جنرل سیکرٹری پیرسیدشہباز احمدسیفی ،علامہ قاسم علوی،مولانا محمدشفقت علی یوسفی ،مفتی بلال فاروق نعیمی،ڈاکٹر حسیب قادری،حافظ سفارش علی گجر،مفتی ذیشان علی صابری،مولانافداحسین نعیمی،مفتی عبدالستار سعیدی،مولانا ڈاکٹرمفتی کریم خان،علامہ ارشد نعیمی اورمولانا محمدسلیم نعیمی سمیت جملہ مرکزی ذمہ داران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مرکزی صدر پروفیسرلیاقت علی صدیقی نے مزید کہا کہ یمن میں عراق، انڈیا، افغانستان اور شام کی تاریخ ایک بار پھر دہرائی جا رہی ہے۔پاکستان یمن کی جنگ میں جانبدار ی کے بجائے آگے بڑھ کر مصالحانہ کردار ادا کرے تاکہ امت کے مستقبل کومحفوظ بنا یاجاسکے۔
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.