،،سیکرٹری داخلہ پلاٹ سکینڈل،،
نیب نے 4کروڑ روپے مالیت کا پلا ٹ ایک کروڑ میں رجسٹری کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد ، ڈی سی اور کمشنر سے وضاحت طلب کرلی
منگل 31 مارچ 2015 13:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) سیکرٹری داخلہ پلاٹ سکینڈل نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے جبکہ نیب نے سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی 4 کروڑ روپے کے پلاٹ کی رجسٹری ایک کروڑ میں کرنے پر اسلام آباد کے تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔ سیکرٹری داخلہ نے پولیس فاؤنڈیشن سے شہداء کیلئے وقف پلاٹ حاصل کرکے چار کروڑ روپے میں فروخت کیا تھا جبکہ رجسٹری ایک کروڑ کی ظاہر کرکے ٹیکس چوری کی ہے نیب حکام نے پولیس فاؤنڈیشن سے سیکرٹری داخلہ پلاٹ سکینڈل کا پورا ریکارڈقبضہ میں لے لیا ہے جس میں واضح ہوگیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ نے پلاٹ کے لئے ذاتی حیثیت سے درخواست دی تھی اور اس درخواست میں سیکرٹری کے دستخط بھی موجود ہیں ۔
سیکرٹری نے کمرشل پلاٹ حاصل کرکے چار کروڑ میں بیچ دیا جبکہ رجسٹری ایک کروڑ میں ظاہر کی تاکہ ٹیکس چوری کی جاسکے ۔(جاری ہے)
نیب نے رجسٹری کی منظوری دینے والے تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کو بھی طلب کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کمشنر اسلام آباد ، ڈی سی اسلام آباد سے بھی وضاحت طلب کرلی ہے ۔ نیب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں اربوں روپے کی جائیدادوں کی خریدوفروخت ہوتی ہے جبکہ ریونیو میں سیکرٹری داخل کی کرپشن کی وجہ سے حکومت کو ٹیکس کم دیئے جاتے ہیں سیکرٹری داخلہ سے جب اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
31مارچ۔2015ء نے وضاحت کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے فون سننے سے انکار کردیا نیب ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پلاٹ سکینڈل کو ہر حال میں حتمی نتیجہ تک پہنچایا جائے گا اور قوم کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضرور ہوگا ۔ نیب ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پولیس فاؤنڈیشن نے سیکرٹری داخلہ کو پلاٹ الاٹ کرنے کے بعد اب چار پلاٹ پولیس شہداء کو الاٹ کرنے بارے یقین دہانی کرائی ہے نیب نے پولیس فاؤنڈیشن کو ہدایت کی ہے کہ شہداء کیلئے مختص پلاٹ کسی افسر کو الاٹ نہ کئے جائیں سیکرٹری داخلہ کیخلاف اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے بارے ریفرنس بنایا جارہا ہے کیونکہ سیکرٹری داخلہ نے نیب کو وضاحت دینے سے بھی انکار کردیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.