پاکستان کو آئی ایم ایف کی چھٹی قسط ملنے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید بہتر ہو جائینگے

منگل 31 مارچ 2015 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء‎) آئی ایم ایف کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر کی منظور شدہ قرضے کی قسط ملنے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید بہتر ہو جائینگے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے منظورشدہ 66 ارب ڈالر مالیت کے قرض پروگرام کے تحت 50 کروڑ ڈالر کی چھٹی قسط ملنے سے ملکی زر مبادلہ ذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ سکتے ہیں۔چھٹی قسط کی وصولی کے بعد عالمی مالیاتی ادارے سے ملنے والی رقم کی کل مالیت35 ارب ڈالرہوجائیگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافے سے روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جاسکے گا