وزیراعلیٰ سے فاٹا کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کے وفدکی ملاقات،شہبازشریف کی فاٹا سے منتخب ہونیوالے سینیٹرز کو مبارکباد،
شمالی وزیرستان کے بے گھر ہونیوالے بہن بھائیوں نے ملک وقوم کیلئے اپنا گھر بار چھوڑا،انکی گھروں میں واپسی خوش آئندہے، پنجاب حکومت نے آئی ڈی پیز کی بھر پور مدد کی، ملک کے ا من کیلئے قربانی دینے والوں کی مدد ہمارا قومی فریضہ ہے‘ شہباز شریف
منگل 31 مارچ 2015 21:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کے نمائندہ وفدنے ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی کی قیادت میں ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں سینیٹرز تاج محمد آفریدی، اورنگ زیب خان، مومن خان، سجاد حسین طوری، اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر جی جی جمال، ناصر خان،حاجی بسم اللہ خان،ساجد حسین طوری اوربلال الرحمن شامل تھے۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے فاٹا سے منتخب ہونے والے نئے سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ الله تعالیٰ نے آپ کو ملک وقوم کی خدمت کا موقع دیاہے اور آپ خدمت خلق اور ملک کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے بے گھر ہونیوالے بہن بھائیوں نے ملک وقوم کے لئے اپنا گھر بار چھوڑا او رمصائب و مشکلات برداشت کیں،ان کی قربانیوں سے انشاء الله ملک میں امن وامان قائم ہوگا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.