بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے 42 کروڑ بیلٹ پیپرز چھپوانے کی منظوری دیدی
بدھ 1 اپریل 2015 16:35
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 42 کروڑ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان ( پی سی پی ) سے چھپوانے کی منظوری دیدی ، پی سی پی اس وقت 33 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، مزید 9 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کیلئے 40 پرنٹنگ مشینیں خریدے گا ، پی سی پی نے 2 نجی پریس بھی ہائیر کیے ہیں جو 30 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپیں گے ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 22 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔
بدھ کو بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی بارے ای سی پی کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ای سی پی کے قائمقام سیکرٹری شیرافگن نے کہا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ای سی پی نے ملک بھرمیں بلدیاتی انتخابات کیلئے 42 کروڑ بیلٹ پیپرز چھپوانے ہیں لیکن اس وقت پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کی صلاحیت 33 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کی ہے ، پی سی پی اپنی چھپائی کی صلاحیت بڑھانے کیلئے 40 فیصد پرنٹنگ مشینیں خریدے گا جس سے بقیہ 9 کروڑ بیلٹ پیپرز بھی چھاپنے کے قابل ہوجائے گا ۔
انہوں نے کہ اکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی صدارت میں ایک 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے ، کمیٹی 22 دنوں میں چھپائی کا کام مکمل کروائے گی ، اگر اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات سامنے آئے و وہ دور کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹنگ کارپوریشن نے دو نجی پرنٹنگ کمپنیوں کو بھی پرنٹنگ کیلئے ہائیر کرلیا ہے ، سیاسی جماعتوں کے اعتراضات سامنے آنے کے بعد انکو اعتمادمیں لیا جائے گا۔ نجی پریسوں سے 30 لاکھ بیلٹ پیپرز چھپوائے جاسکتے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کیلئے بنائی گئی 5 رکنی ورکنگ کمیٹی میں سیکرٹری ای سی پی ، ڈی جی پوسٹل سروسز ، ڈی جی بجٹ ، ایڈیشل سیکرٹری کینٹ اور ایم ڈی پی سی پی شامل ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.