حکومت تاجر برادری کی مشاورت سے ٹیکس اصلاحات کرے‘ سید محمود غزنوی
ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹس تک رسائی اور ایس آر او کلچر کاروباری ماحول کو متاثر کررہا ہے‘ نائب صدر لاہور چیمبر
بدھ 1 اپریل 2015 18:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعلقات مستحکم بنانے کے لیے ٹیکس اصلاحات متعارف کرائے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور ایس آر کلچر سے کاروباری ماحول پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں لہذا ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے۔
ایک بیان میں سید محود غزنوی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں صنعت و تجارت دوست پالیسیاں تشکیل دینے کے لیے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت یقینی بنائی جاتی ہے لیکن ہمارے ہاں اس کا فقدان ہے جس کی وجہ سے کاروباری برادری کے لیے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر ایس آر او جاری کرنے کے جیسے اقدامات کی وجہ سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات درپیش ہیں بلکہ حکومت کی ساکھ بھی بْری طرح متاثر ہورہی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.