تحریک انصاف کو جبروتشدد سے ڈرایا نہیں جاسکتا،ایم کیوایم شرافت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائے‘ عبدالعلیم خان
کشمیر سے کراچی تک ملک گیر تبدیلی سامنے آئے گی ‘ صدر پی ٹی آئی لاہور سے کینٹ ٹاؤن کے 20امیدواروں سے ملاقات وگفتگو
بدھ 1 اپریل 2015 21:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے،تحریک انصاف کے پرجوش کارکنوں کو جبروتشدد سے ڈرایا نہیں جاسکتا ، ایم کیو ایم شرافت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائے کراچی سمیت کسی شہر کو کوئی بھی پارٹی یرغمال نہیں بناسکتی ، ملک گیر تبدیلی عمران خان کی قیادت میں سامنے آرہی ہے جس کا راستہ روکا نہیں جا سکتا۔
اب حالات بدل چکے ہیں انشاء اللہ مستقبل میں تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو کشمیر سے لے کر کراچی تک ہر شہرمیں کامیابی حاصل کریگی۔ پی ٹی آئی کے کنوٹمنٹ کے 20 امیدواروں سے ہونے والی ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے جمہوری جدوجہد کا راستہ اپنایا ہے اور قوم عمران خان کی طرف سے دیے گئے نئے سیاسی شعورکے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اب منزل کے حصول کے بغیر کوئی کارکن نہیں رکے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.