عوام کے مسائل کے حل کیلئے حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ،میر رحمت صالح بلوچ
صوبے میں پولیو کا خاتمہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ،کسی قسم کی غفلت ،کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،وزیر صحت بلوچستان
بدھ 1 اپریل 2015 22:09
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ،صوبے میں پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے ہوئے وفود اور کوئٹہ میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
میررحمت صالح بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے عوام کو صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی صحت اور تعلیم کے بجٹ میں کئی گنا اضافہ کیا جس سے عوام کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے بھر میں اسکول داخلہ مہم شروع کر رکھی ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخلہ کرائیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر ملک کی باگ دوڑ سنبھال سکیں۔ میر رحمت بلوچ نے پولیو ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے سے پولیو کا خاتمے کیلئے مرحلہ وار پولیو مہم چلائی جارہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں بلوچستان واحدصوبہ ہے جہاں صوبائی وزراء ، ارکان اسمبلی اورمختلف محکموں کے سیکرٹریز خود پولیو مہم کی نگرانی کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں پولیو مہم کو کاروبار کے طور پر استعمال کیا گیا لیکن میں نے محکمہ صحت کا قلمدان سنبھالتے ہی پولیو مہم کے موثر انداز میں چلانے کیلئے اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معصوم بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.