نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کارکنان اور بلدیہ ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئیں
جمعرات 2 اپریل 2015 12:49
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو سے 11 مارچ 2015 کو گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکنان اور بلدیہ عظمی کراچی (کے ایم سی) کے ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔ملازمین کی تنخواہیں وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کے حکم پر روکی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ 2015 کو صبح سویرے نائن زیرو اور اطراف میں موجود ایم کیو ایم کے دفاتر پر ٹارگٹڈ کارروائی کی تھی، اس کارروائی میں رینجرز نے خطرناک مجرمان گرفتار اور نیٹو کا اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
رینجرز کے چھاپے کیدوران نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے متحدہ کے وہ کارکن جو بلدیہ عظمی میں ملازم ہیں، ان سب کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔وزیر بلدیات شرجیل میمن کے حکم پر 18 کارکنوں کی تنخواہ روکنے کے لیے فہرست محکمہ فنانس کو بجھوائی گئی ہے۔جن ملازمین کی تنخواہیں روکی گئی ہیں ان میں فرحان، طاہر، نعیم، ناصر، نعمان اور سلیم سمیت دیگر کارکن شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.