اوپن یونیورسٹی کیلیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع
جمعرات 2 اپریل 2015 16:29
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) ملک کے مختلف حصوں سے طلبہ و طالبات کے مطالبے پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2015ء کے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے پروگرامز کے داخلہ فارم لیٹ فیس چارجز کے ساتھ جمع کرانے کی تاریخ میں 10 ۔اپریل 2015ء تک توسیع کردی ہے۔داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں ۔
داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح حبیب بینک لمیٹڈ فرسٹ ویمن بینک اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی تمام نامزد برانچوں میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 10۔(جاری ہے)
اپریل2015ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد شاخوں کی تفصیلات پراسپکٹس میں درج ہیں اور علاقائی دفاتر سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔پی ایچ ڈی ایم ایس /ایم فل ایم ایس سی سوشیالوجی ایم اے /پی جی ڈی ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ )ای پی ایم( ایم اے /ایم ایڈخصوصی تعلیم ایم ایس سی /بی ایس مائیکرو بیالوجی ایم ایس سی /بی ایس کیمسٹری ایم ایس سی شماریات ایم ایس سی ریاضی ایم ایس سی فزکس ایم ایس سی فارسٹری ایکسٹنشن COL۔
ایم بی اے /ایم پی اے ایم ایس سی /پی جی ڈی ماس کمیونیکیشن اور ڈپلومہ /ایم اے تدریس انگریزی بطور غیر ملکی زبان (TEFL)کے داخلے میرٹ بیسڈ ہیں۔ میرٹ بیسڈ پرگرامز میں داخلوں کے خواہشمند افراد اپنے داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ارسال کرنا ہوگا۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے بارے میں 051-9057428 سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057431 ہائر سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057432بیچلر پروگرامز کے بارے میں 051-9057435 پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں 051-9057422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.