وفاقی حکومت نے پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ کیسز کی پیروی کے لئے میاں عبدالرؤف کو مقرر کر دیا
جمعرات 2 اپریل 2015 16:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) وفاقی حکومت نے پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ ( بی بی اے ) کے تحت دائر کیسسز کی پراسیکیوشن کے لئے سابق لاء آفیسر میاں عبدالرؤف کو تعینات کر لیا عبدالرؤف سلمان تاثیر قتل اور ذکی الرحمان لکھوی کی پراسیکیوشن کر چکے ہیں جس میں وہ ناکام ہوئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میاں عبدالرؤف کو گزشتہ سال نومبر میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا اور دونوں کیسسز کی ذمہ داریاں انکو دی گئی تھی ۔
13 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے ذکی الرحمان لکھوی کیس کی پیروی کرنے والے میاں عبدالرؤف سماعت میں کوئی ٹھوس ثبوت یا کوئی مواد پیش نہ کر سکے جس کے بعد عدالت نے ان کو حراست میں رکھنے کا حکم معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ۔(جاری ہے)
دوسری جانب میاں عبدالرؤف کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے درخواست گزار یاسر چودھری نے ان کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی تقرری قواعد و ضوابط اور میرٹ سے ہٹ کر کی گئی ہے ۔
تاہم عدالت نے ایک سماعت کے بعد پٹیشن خارج کر دی ۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی تعیناتی سے قبل ان کا نام جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش کرنے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں ۔میاں عبدالرؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں تمام کیسسز کو ھینڈل کرنے کا وسیع تجربہ ہے پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ کیسسز بہت ہی اہم نوعیت کے کیسسز ہیں بہت سے وکلاء ایسے کیسسز کی ذمہ داری اٹھانے سے کتراتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.