فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے تھرپارکر کے متاثرہ خاندانوں میں ساڑھے گیارہ لاکھ روپے مالیت کا خشک راشن تقسیم کیا گیا
جمعرات 2 اپریل 2015 19:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے تھرپارکر کے متاثرہ خاندانوں میں ساڑھے گیارہ لاکھ روپے مالیت کا خشک راشن تقسیم کیا گیا۔ جس میں آٹا، چینی، چاول، دالیں، مصالحہ جات و دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہے۔ امدادی سامان تحصیل ڈیپلو کے دور دراز گوٹھوں میں330 خاندانوں تک پہنچایا گیا۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود کا کہنا ہے کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار تھرپارکر کے دوردراز علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے روز اول سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
صحرائے تھر میں صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خشک راشن کی بھی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی نے متاثرین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے قحط زدہ خاندانوں کے لیے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے مالیت کی بڑی کھیپ روانہ کی، جو ڈیپلو کے دور دراز گوٹھوں میں 330 خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔(جاری ہے)
کراچی سے بھیجا گیا امدادی سامان جوڑیا بازار اورگلبرگ کے علاقے سے روانہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تھر کے باسیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہائی کا احساس نہیں دلائیں گے، ہر سطح پر ان کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ تھر کے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے کراچی سے مزید بڑے پیمانے پر امدای سامان روانہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.