”ولولہ انگیز قیادت، عوامی خدمت کا شاندار وژن، 20، 20 گھنٹے انتھک محنت“
عالمی بینک کی نائب صدر بھی وزیراعلیٰ شہباز شریف کی کارکردگی کی معترف
جمعرات 2 اپریل 2015 20:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) نائب صدرعالمی بینک انیٹے ڈیکسن نے گزشتہ سات برس کے دوران صوبہ پنجاب کے عوام کیلئے شاندار فلاحی منصوبوں کے اجراء پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی غیر معمولی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ 20،20 گھنٹے کام کرکے شہباز شریف نے عوامی خدمت کے نئے باب رقم کئے ہیں جو قابل ستائش ہیں۔
شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پنجاب حکومت نے حوصلہ افزا نتائج دیئے ہیں اور گڈگورننس کے حوالے سے اہداف کے حصول کیلئے ان کے اقدامات بہت شاندار ہیں۔ صوبے میں معاشی ترقی، روزگار کے نئے مواقع کی فراہمی اور اچھی طرز حکمرانی کے قیام کی جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف کا وژن ایک خاص اہمیت کا حامل ہے اور مجھے خوشی ہے کہ عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب ایک لیڈنگ اپروچ رکھتے ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.