سعودی عرب کی سرحدات کی حفاظت مسلمانوں کا فرض ہے ،سینیٹر حاجی غلام علی

کسی طالع آزما کو سعودی عرب کی جانب میلی انکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 اپریل 2015 21:56

نوشہر ہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنمااور ورلڈاسلامک چیمبر کے نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرحدات کی حفاظت مسلمانوں کا فرض ہے اورکسی طالع آزما کو سعودی عرب کی جانب میلی انکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

حاجی غلام علی نے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کے لیے انتہائی احترام کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ امت مسلہ کے قیمتی اثاثے سعودی عرب میں ہیں سعودی عرب پر جارحیت کی غلطی کرنے والوں کو عبرت ناک انجام کا سامناکرنا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ جے یوائی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے رہی ہے۔بلدیاتی ادارے جمہوری اداروں کی نرسری ہیں۔ لیکن جمہوریت کے نام پر برسراقتدار انے والے حکمرانوں نے اپنے ذاتی مقاصد کے لیے بلدیاتی انتخابات کو ہونے نہیں دیتے۔ انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی لانے کے دعویداروں نے صوبے کو تباہی کے دھانے لاکھڑا کردیا ہے۔ صوبہ سے نہ تو کرپشن ختم ہوئی اور نہ ہی عوام کا کوئی ریلف ملا۔ بلدیاتی انتخاب میں پی ٹی ائی کی سیاست کلین بولڈ ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :