یمن سے محصور پاکستانیوں کی واپسی آئندہ چند روز میں مکمل ہوجائیگی،انخلاء آپریشن کی نگرانی وزیراعظم خود کررہے ہیں،خواجہ آصف
جمعہ 3 اپریل 2015 16:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کی واپسی کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جائیگا،مسلمان ممالک کی مدد سے یمن کی صورتحال کا پرامن حل چاہتے ہیں،سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا عزم کر رکھا ہے۔
(جاری ہے)
بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یمن سے آنیوالے پاکستانیوں کے استقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن سے زیادہ تر پاکستانیوں کو نکال لیا گیا ہے ، صنعا ء مکلا اور حدیدہ میں اب بھی 100کے قریب پاکستانی موجود ہیں جنہیں جلد از جلد نکالنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صنعا ء ایئرپورٹ آپریشنل ہوا تو وہاں سے بھی پاکستانیوں کو نکالا جائیگا اور امید ہے کہ اگلے 2 دنوں میں تمام پاکستانیوں کو واپس لے آئینگے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء کے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی وزیردفاع سے یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کی درخواست کی تھی،مسئلے کے پرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا عزم کر رکھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.