سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے سے ہی پاکستان ترقی کرے گا‘ فاطمہ سعید
حکومت جی ڈی پی کا دس فیصد بجٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے مختص کر دے توملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیگا
جمعہ 3 اپریل 2015 17:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کی ڈائریکٹر آئی ٹی فاطمہ سعیدنے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے سے ہی پاکستان ترقی کی منا زل طے کرے گا۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ے کیا ۔
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکرنے کیلئے سائنس وٹیکنالوجی کو فروغ دے کر تعلیمی نظام میں فوری طور پر اصلاحات کرنا ہو ں گی ، اس کے علاوہ جدید تحقیق ، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور نصابی تعلیم کے فروغ کیلئے پرا ئیوٹ سیکٹر کے کردار کی حوصلہ افزائی کرنی ہوں گی۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی سائنس و ٹیکنالوجی ، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور نصابی تعلیم کے انقلاب سے ہی وابستہ ہے لہذا حکومت جی ڈی پی کا دس فیصد بجٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے مختص کرے۔انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہنرمند افرادی قوت کا حصول ملک کی معیشت کی مضبوطی کیلئے نا گزیر ہے لہذا حکومت نوجوان نسل کو سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن سے بھی وابستہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرئے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.