ایران جوہری معاہدہ، اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جمعہ 3 اپریل 2015 19:07

ایران جوہری معاہدہ، اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب ..

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) دنیا کی چھ طاقتوں اور ایران کے مابین فریم ورک جوہری معاہدہ طے پا جانے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہنگامی طور پر کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین فریم ورک جوہری معاہدہ طے پا جانے کے بعد ہنگامی طور پر کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں نیتن یاہو نے امریکی صدر باراک اوباما سے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیل کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر سے کہا کہ یہ معاہدہ تہران کے ایٹمی پروگرام کو ’قانونی جواز‘ فراہم کرے گا۔ انہوں نے خطرہ ظاہر کیا کہ جوہری پروگرام سے ایرانی معیشت میں بہتری آئے گی جبکہ ’ایران مشرق وسطیٰ سے باہر اپنی مداخلت‘بڑھا دے گا۔

متعلقہ عنوان :