جو ڈیشل کمیشن کا قیام تحر یک انصاف اور جمہو ریت کی فتح ہے‘ تحقیقات سے دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہو جائیں گے‘6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا نعرہ لگانیوالے حکمران کہاں ہیں ؟ ، حکمرانوں کو اپنی ناکامیوں پر قوم کو جواب دینا ہو گا
تحر یک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور کی کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو
جمعہ 3 اپریل 2015 19:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا قیام تحر یک انصاف اور جمہو ریت کی فتح ہے ‘دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کی کے قیام سے دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہو جائیں گے‘6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا نعرہ لگانیوالے حکمران آج کہاں ہے ؟‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے غر یبوں کا معاشی قاتل ہو رہا ہے مگر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انکو اپنی ناکامیوں پر قوم کو جواب دینا ہو گا ۔
لندن سے کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کسی کو عام انتخابات کی بعد اب بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کر نے کی اجازت نہیں دیگی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت تمام متعلقہ اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بلد یاتی انتخابات کو مکمل طور پر شفاف بنائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے دھاندلی کے خاتمے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے جنگ لڑی ہے اوراب جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد عام انتخابات میں دھاندلی کر نیوالے تمام چہرے اور کردار بے نقاب ہو نگے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام کے ووٹوں کا تقدس پامال کر نے کیلئے دھاندلی کر نیوالے اصل میں جمہو ریت کے دشمن ہیں اور ہم نے انتخابی عمل سے ایسے لوگوں کو پاک کر نا ہے کیونکہ بلدیاتی انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی جمہو ریت کے خلاف ساز ش ہو گی‘ عام انتخابات میں بھی دھاندلی کر نیوالے بھی جمہو ریت دشمن ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.