چینی صدر کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان
محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 19:37
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) چینی صدر کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے۔ چین کے صدر ژی جن پنگ کی جانب سے 9 ، 10 اپریل کو پاکستان کا دورہ کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث ایک مرتبہ پھر ان کے دورہ پاکستان میں تاخیر کا شکار ہو نے کا خدشہ ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چینی صدر کی مصروفیات مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے باعث متاثر ہوئی ہیں ۔
چینی صدر کی جانب سے دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب اور مصر کا دورہ بھی کیا جانا تھا اور اب ان دوروں کو بھی ری شیڈول کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل 2014 ءمیں بھی چین کے صدر ژی جن پنگ کا دورہ پاکستان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری حکومت مخالف دھرنوں کے باعث ملتوی ہوگیا تھا تاہم اب ایسی کسی صورتحال کے نہ ہونے کے باعث چینی صدر کے دورے کے ملتوی ہونے کو حکومت کے مخالفین کی جانب سے اسے موجودہ حکمرانوں کی نااہلی قرار دیا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.