وزیراعلیٰ کھلاڑیوں اورریٹائرڈ کھلاڑیوں کیلئے وظائف کا جلد اعلان کرینگے‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے نوجوانوں کیلئے سپورٹس کے وسیع مواقع فراہم کئے ہیں‘ عثمان انور
جمعہ 3 اپریل 2015 20:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کھلاڑیوں، ریٹائرڈ کھلاڑیوں اور مرحوم کھلاڑیوں کے ورثا کیلئے وظائف او ر مالی معاونت کا جلد اعلان کریں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب میں ڈسپلن اور میرٹ پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے، سپورٹس فیڈریشنز بھی میرٹ پر سختی سے عمل کریں تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزاپنے ایک بیان میں کیا۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب میں سسٹم انتہائی مضبوط بنا دیا ہے، پنجاب یوتھ فیسٹیول اور دیگر سپورٹس کے ایونٹس باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہیں گے۔(جاری ہے)
باصلاحیت کھلاڑیوں کو غیرملکی کوچز سے تربیت دلانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے ٹائیٹل جیتیں، نئے کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سپورٹس میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے تاکہ وہ سماج دشمن عناصر سے محفوظ رہیں اور پاکستان کے کارآمد شہری بن کر ملک و قوم کیلئے عزت کا باعث بنیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے اس ویژن کی روشنی میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے نوجوانوں کیلئے سپورٹس کے وسیع مواقع فراہم کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جلد کھلاڑیوں، ریٹائرڈ کھلاڑیوں اور مرحوم کھلاڑیوں کے ورثاء کیلئے وظائف اور مالی معاونت کا جلد اعلان کریں گے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پنجاب میں سپورٹس کا انفراسٹرکچر انتہائی مضبوط بنا دیا ہے، عوام کو سپورٹس سے آگاہی کیلئے بھی بہترین اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان سپورٹس کی جانب آئیں۔سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس فیڈریشنز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.