پاکستان کیساتھ مذاکرات کا آئندہ دور جلد نئی دہلی میں ہو گا‘ سشما سوراج
ہفتہ 4 اپریل 2015 12:51
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کشمیر سمیت تمام مسائل پر پاکستان کیساتھ بات چیت کیلئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا آئندہ دور عنقریب نئی دہلی میں منعقد ہو گا جب کہ اس حوالے سے تاریخوں کے تعین کے لئے غور و خوض جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ کشمیر میں ناگہانی آفات کے شکار لوگوں کے لئے مرکز ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو نقصان کے ازالے کے لئے بھرپور معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری سیلاب متاثرین مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہیں اور اس سلسلے میں کسی دوسرے ملک کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات ہر سطح پر جاری رہیں گے اور ہماری حکومت پڑوسی ملک کے ساتھ دوستی کے فروغ کی خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا موقف ہے کہ سارے ممالک غربت کے خلاف لڑائی لڑیں اور تعمیر و ترقی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں منعقد ہو چکا جبکہ دوسرا دور جلد نئی دہلی میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات سے نہیں گھبراتے اور نہ ہی مذاکرات سے راہ فرار چاہتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ پڑوسی ملک بھی بھارت کے تحفظات کو سنجیدہ کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کی میز پر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی آو ازین پہنچ گئی تو یقیناً کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایل او سی پر خاموشی کو یقینی بنائے۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.