”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ منصوبے سے قوم کے بچے ملک کو اندھیرے سے نکال کر ترقی یافتہ بنائیں گے‘ خواجہ خاور رشید
ہفتہ 4 اپریل 2015 17:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشیدنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے شروع کئے گئے”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے قوم کے بچے جدید تعلیم حاصل کرکے ملک کو اندھیرے سے نکال کر ترقی یافتہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم پر صرف اشرافیہ کا ہی حق نہیں اور نہ ہی تعلیم ان کی میراث ہے،یہ پنجاب کے ہر بچے کا حق ہے اور ہمیں یہ حق ان تک پہنچانا ہے۔دانش سکول سسٹم پر ایسے افراد تنقید کرتے رہے ہیں جنہوں نے خود پاکستان اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کیا۔(جاری ہے)
پنجاب میں سفارش کے بغیر ایک لاکھ سے زائد اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں ،صوبے میں سفارش،رشوت،کرپشن اوردھونس کے کلچر کو دفن کر دیا گیا ہے اور تمام اداروں میں بھرتیاں میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دانش سکول کی بچیوں نے امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والے بین الاقوامی سائنسی نمائش میں انرجی ٹربائن میں پانچویں پوزیشن حاصل کرکے دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نواز حکومت عوام دوست پالیسوں کو ہر جگہ سراہا جا رہا ہے اور صوبے میں تمام اراضی ریکارڈ کو کمپوٹرایزڈ کر دیا گیا جس سے اب سے عوام کو پٹواری کلچر سے نجات حاصل ہوا ہے اس کے علاوہ تمام خوردونوش کی اشیاء میں کمی کوبھی عوام کے تمام حلقوں میں سراہا جا رہا ہے جو موجودہ حکومت کی پالیسوں کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.