پیپلز پارٹی کے جیالوں نے کوڑے کھائے، جیل گئے پر کسی نے کوئی معافی نامہ نہیں لکھا : آصف زرداری
محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 18:43
نوڈیرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کو ماضی کی آگ سے آج بھی خطرہ ہے آج، تاریخ پیپلز پارٹی کے شہداءکا حساب مانگ رہی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ بھٹونے مسلمانوں کیلئے کتابیں لکھیں انہیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی۔ سندھ کے مسائل بہت زیادہ ہیں جنہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے، سندھ میں 18،18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جو سندھ کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اس موقع پر عمران خان کوحکومت سے معاہدے پر مبارکباد دی اور انہیں قومی اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دی ۔ ان کا کہناتھاکہ تمام معاملات کو سڑکوں کی بجائےپارلیمنٹ میں حل کیا جانا چاہیے، لہذا تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنا چاہیے ۔(جاری ہے)
الیکشن کو کمیشن کو مل کر مالیاتی طور پر مضبوط کرنا ہو گا۔
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خادمین شریفین کی عزت کرتے ہیں ان کی حفاظت کیلئے ان کی جان بھی حا ضر ہے تاہم یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بات کی جائے اس معاملے پر سب صوبوں کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے۔۔انہوں نے حکومت سے گلاکیا کہ ان سے مشورہ نہیں کیا جاتا تا ہم حکومت کا ساتھ دیں گے ،کہی ایسانہ ہو کے میاںصاحب آپ کوئی سمجھوتہ کر کے پہلے کی طرح مجھے جیل میں چھوڑ کر چلے جائیں ۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کوڑے کھائے جیل گئے مگر کسی نے معافی نامہ نہیں لکھ کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.