پنجاب پر قابض حکمران اقلیتوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں‘ راجہ بشارتب
اتوار 5 اپریل 2015 16:38
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و سابق وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی اور اچھے اعمال کی طرف راغب ہونے کا مظہر ہے،آئین پاکستان مسیحیوں سمیت تمام اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دینا ہے مگر پنجاب پر قابض حکمران اقلیتوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔
اپنی رہائش گاہ پرمسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے حوالے سے پر وقار تقریب س خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب امن و آشتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔(جاری ہے)
اس وقت ملک میں بین العقیدہ ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔ انتشار کو ہوا دینے والی قوتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے پورے ڈھانچے میں بیگاڑپیدا کر رہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اقلیتوں کا پورا حق ہے۔
قیام پاکستان سے لے کر آج تک مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی اقلیتی برادریوں بالخصوص مسیحی برادری کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ تقریب میں سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد ناصر راجہ، سابق ضلع ناظم حامد نوازراجہ، شاہد راجہ، عظمت، پیٹر گل ،جکسن جان ،عمران شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.