کراچی، رینجرز مقابلے میں گینگ وار اورسیاسی جماعت کے کارندے سمیت 3ملزمان مارے گئے ، ایک اہلکار زخمی
پیر 6 اپریل 2015 11:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رینجرزسے مقابلے میں گینگ وار اورسیاسی جماعت کے کارندے سمیت 3ملزمان مارے گئے جبکہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا،ہلاک ملزمان کی شناخت سلیم عرف ڈالر، نوازعرف دادا اور ذبیرعرف مہاجر کے نام سے ہوئی ، جام گوٹھ سے رینجرز نے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
پیر کوکراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔(جاری ہے)
رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے تین کارندے سلیم ڈالر ، زبیر مہاجر اور نواز دادا مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم سلیم ڈالرسیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلنگ ونگ میں شامل تھا۔
ملزموں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ جام گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد ، ایس ایم جی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوسری طرف کھارادر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزم گرفتار کرلیے۔مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.