لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز قتل کیس کی تحقیقات کے لئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کے لئے دائر درخواست کی سماعت بیس اپریل تک ملتو ی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔
عمر جمشید پیر 6 اپریل 2015 14:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حق نواز کے قتل کے مقدمے میں نامزد کئے گئے وزراءعابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے نام جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سیاسی دباو پر نکال دئیے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا یہ اقدام انصاف کے قتل کے مترادف ہے لہذا عدالت کیس کی میرٹ پر تفتیش کے لئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے۔
سرکاری وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے چالان ٹرائل کورٹ میں بھجوایا جا چکا ہے اس موقع پر نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل بے بنیاد ہے۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت بیس اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.