پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث عوام حرام گوشت کھانے پر مجبور ہیں، وزیراعلیٰ صرف بیانات کیپچیمپین ہیں
مسلم لیگ (ق )کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر کی پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرواتے ہوئے گفتگو
پیر 6 اپریل 2015 18:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا ء جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صوبہ بالخصوصی لاہور کی عوام حرام، مردار، بیمارجانوروں کا گوشت کھانے پر مجبور ہیں ،جن کی وجہ سے عام شہری حفظان صحت کے اصولوں پر پورا نہ اترنے والے گوشت کے استعمال کے باعث سنگین بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کی رپورٹ نے پنجاب حکومت اور اسکے متعلقہ اداروں کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت بے نقاب کردی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صرف بیانات دینے کی چیمپئین ہیں ان کی نظر اگر ان مسائل پر ہوتی تو جرائم پیشہ عناصر عوام کو حرام گوشت نہ کھلارہے ہوتے اور اپنی جیبیں نہ بھر رہے ہوتے۔(جاری ہے)
خدیجہ فاروقی نے کہا کہ اگر قومی میڈیا کے چند درجن صحافی جرم اور برائی کی طے تک پہنچ جاتے ہیں اور دستاویزی اور ڈاکومینٹری ثبوت قوم کو دکھادیتے ہیں تو ہزاروں کی تعداد پر مشتعمل پولیس اور دیگر اہلکار کیا کررہے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں نااہل اور نان پروفیشنل افراد کی وسیع پیمانے پر بھرتیوں کی وجہ سے اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ ہورہی ہے اور ملی بھگت سے شہریوں کو گدھے سمیت مردار گوشت کھلایا جارہا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.