ساہیوال، تیز رفتار کار اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر میں ایک ہی کاندان کے چار افراد جاں بحق

پیر 6 اپریل 2015 21:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر 11/30ایل کے قریب ایک تیز رفتار کار اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر میں ایک ہی کاندان کے چار افراد جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر محمد الیاس شاہ اپنی بیوی اور 2بچوں کے ہمراہ ایک کار میں بارات کے ساتھ بورے والا جا رہے تھے کہ جب کار راجہ پٹرولیم کے قریب پہنچی تو کار نے تیز رفتاری سے ایک دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کیا ور آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :