شہلا رضا کی جانب سے انگریزی سکھانے کی پیشکش پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کا خیرمقدم
پیشکش کے ساتھ ڈپٹی اسپیکریہ وضاحت کردیتیں کہ انہوں نے بچپن سے انگریزی اسکول میں تعلیم حاصل کی ہے تو مناسب ہوتا، محمد حسین
پیر 6 اپریل 2015 22:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ایم کیوایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی محترمہ شہلا رضا کی جانب سے ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کو انگریزی سکھانے کی رضاکارانہ پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے ۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں محمد حسین نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر صاحبہ انگریزی سکھانے کی پیشکش کے ساتھ یہ وضاحت کردیتیں کہ انہوں نے بچپن سے انگریزی اسکول میں تعلیم حاصل کی ہے اور انہیں انگریزی زبان پر مکمل عبور حاصل ہے لہٰذا ان کے انگریزی لب ولہجہ میں کسی قسم کی کمی کا کوئی تصور تک نہ کرے تو زیادہ مناسب ہوتا۔
محمد حسین نے کہاکہ محترمہ ڈپٹی اسپیکر صاحبہ کو سندھ اسمبلی کے معز ز اراکین کوانگریزی سکھانے کی پیشکش کے ساتھ ساتھ یہ بھی وضاحت کردینی چاہیے کہ وہ انہیں انفرادی طورپر انگریزی سکھائیں گی یا اجتماعی طور انگریزی سکھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.