پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
منگل 7 اپریل 2015 11:01
لاہور/ ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل2015ء) پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، ڈیرہ غازی خان میں ایک مجرم کی پھانسی ٹل گئی۔
(جاری ہے)
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی طیب کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم نے 2000 ء میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے میں فرقہ وارانہ لڑائی کے دوران ابرار نامی شخص کو قتل کر دیا تھا ۔
ساہیوال کی سینٹرل جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دی گئی ، مجرم نے 1997ء میں اوکاڑہ میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ سینٹرل جیل ڈیرہ غازی میں سزائے موت کے قیدی اصغرعلی کی سزا پر عملدرآمد مؤخر کر دیا گیا ۔ جیل ذرائع کے مطابق مجرم کی جانب سے سپریم کورٹ میں سزا پر نظر ثانی کی درخواست کے باعث پھانسی مؤخر کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.