سانحہ یوحنا آباد‘ 51 ملزمان کی لسٹ مسیحی رہنماؤں کے حوالے کر دی گئی ‘عدم پیشی پر گر فتاریوں کیلئے آپر یشن کا امکان
منگل 7 اپریل 2015 13:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پو لیس نے سانحہ یوحنا آباد میں 2 افراد کو زندہ جلانے‘توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور بلوہ کرنے والے 51 افراد کی لسٹ مسیحی رہنماؤں کو بھجوا دی جبکہ مذکورہ افراد کو پیش نہ کیے جانے کی صورت میں گر فتاریوں کیلئے پو لیس کے آپر یشن کا بھی امکان ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق لاہور میں سانحہ یوحنا آباد کے بعد دو افراد کو زندہ جلانے، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور بلوہ میں ملوث مزید ملزمان کی شناخت کے لیے پولیس کی جانب سے نادرا کو ریکارڈ بھجوایا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا نے واقعہ میں ملوث مزید ایک سو ملزمان کی شناخت کے بعد ان کا ریکارڈ پولیس کو فراہم کر دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو دو افراد کو زندہ جلانے، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کی شناخت کے بعد اکاون ملزمان کی ایک لسٹ مرتب کرکے بھجوا دی گئی ہے جبکہ چند روز تک انچاس ملزمان کی دوسری لسٹ مسیحی برادری کو بھجوائی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.