کراچی، خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ کی سیرت و کردار کی پیروی میں مسلمانوں کی نجات ہے،مولانا حسین مسعودی
بدھ 8 اپریل 2015 16:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ھیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ کی سیرت و کردار کی پیروی میں مسلم امہ کی نجات ہے۔
(جاری ہے)
حضرت فاطمہ زہرہ کی یوم ولادت کی مناسبت سے فیڈرل بی ایریا بلاک 20میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم امہ کرب و پریشانی میں مبتلا ہے اور سامراجی قوتوں نے ہمیں ہر طرف سے گھیر رکھا ہے،ایسے میں ہمیں انہی مقدس ہستیوں کے در سے وابستگی اختیار کرنا ہوگی جن کی محبت کا حکم خدا اور اس کے رسولﷺ نے دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ زہرہ نے سخت ترین حالات میں رسالت مابﷺ کیساتھ مل کر ترویج دین کے فرائض انجام دیئے اور دین کو ہمیشہ کیلئے مضبوط اور مستحکم کیا،رسول اکرمﷺ آپ سے بے پناہ محبت اور آپ کا احترام کیا کرتے تھے۔آپﷺ نے واضح طور پر کہا کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے اسے ناراض کیا اس نے مجھے تکلیف پہنچائی،لہٰذا ہمیں سیدہ فاطمہ زہرہ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا تاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.