سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 263 خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ، افغانستان کوجانیوالے درہ مستول پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے
آپریشن کے دوران 36 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا، 392 بارودی سرنگوں کو سپیس انجینئرز یونٹ کی طرف سے ناکارہ بنایا جا چکا ہے، آرمی چیف کو بریفنگ
بدھ 8 اپریل 2015 17:18
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور امن کے قیام تک دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز جاری رہیں گے ، قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکے ساتھ کھڑی ہے ، اپنے علاقوں سے دہشتگردوں کو نکالنے میں قبائلی بھائیوں کا تعاون لائق تحسین ہے ، دہشتگردوں کو ان علاقوں میں واپس نہیں آنے دینگے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کو خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن کے سلسلہ میں اگلے مورچوں کا دورہ کر کے آپریشن میں شریک فوجیوں سے ملاقات کی اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے اب تک ہونیوالی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آرمی چیف کو دی گئی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وادی تیراہ ، خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی طرف سے کی گئی کارروائیوں میں اب تک 263 خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ افغانستان کوجانیوالے درہ مستول پر سیکیورٹی فورسز نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.