جدید سائنسی خطوط پر تفتیش سے امن کا قیام اور جرائم کی مکمل بیخ کنی ممکن ہے،صوبے میں پولیس کے سکول آف انویسٹی گیشن کاقیام اس ضمن میں اہم پیش رفت ہے،گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان کا تقریب سے خطاب
بدھ 8 اپریل 2015 19:49
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان نے کہاہے کہ جدید سائنسی خطوط پر تفتیش سے امن کا قیام اور جرائم کی مکمل بیخ کنی ممکن ہے اور خیبرپختونخوا میں پولیس کے سکول آف انویسٹی گیشن کاقیام اس ضمن میں اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار حیات آباد پشاور میں خیبرپختونخوا کے سکول آف انویسٹی گیشن کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر آئی جی پولیس ناصرخان درانی نے گورنر کا سکول پہنچنے پر خیرمقدم کیا۔ گورنرکو سکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایاگیااور مختلف شعبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیاگیا جبکہ سکول کے پہلے کورس کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ گورنر سردار مہتاب احمدخان نے اپنے خطاب میں کہاکہ جدید خطوط پر تفتیش کا نظام رائج کرنے سے نہ صرف اس شعبے کی کمزوریوں اور کوتاہیوں کاخاتمہ ہوگا بلکہ جرائم سے متاثرہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں سہولت میسرہوگی اور عوام کا پولیس پراعتماد بڑھے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.