پاکستان کو ایک دلدل میں دھکیلنے کی حکمرانوں کی کوشش کو سیاسی و مذہبی رہنماوُں نے ناکام بنا دیا ہے‘علامہ امین شہیدی
ملک کی سیاسی ومذہبی جماعتوں نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے،اس صورت حال میں میڈیا کا کردار بھی قابل ستائش ہے‘ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین
بدھ 8 اپریل 2015 20:50
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) پاکستان کو ایک دلدل میں دھکیلنے کی حکمرانوں کی کوشش کو سیاسی و مذہبی رہنماوُں نے ناکام بنا دیا ہے،ملک کی سیاسی ومذہبی جماعتوں نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے،اس نازک صورت حال میں میڈیا کا کردار بھی قابل ستائش ہے،طالبان کے خلاف آپریشن ہو یا یمن میں بے جامداخلت ہم نے روز اول سے ہی دوٹوک الفاظ میں اپنا موقف قوم کے سامنے رکھا۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ امین شہیدی نے ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مقامات مقدسہ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،سعودی عرب کی بادشاہت کو لاحق خطرات کو مقامات مقدسہ سے جوڑنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔(جاری ہے)
یمن کے مسلمان بھی خانہ کعبہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے ہیں ،ان کے دلوں میں خانہ خدا اور تاجدار انبیاءﷺ کے روزہ مبارک کا احترام سعودیوں سے زیادہ ہیں۔
ہمیں عدل وانصاف اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے ہونگے۔پاکستان کی سلامتی و استحکام سب سے پہلے ہے۔اغیار کی جنگوں میں کودنے کا خمیازہ آج تک ہم بھگت رہے ہیں،علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ جس جارحیت پر امریکی و اسرائیلی بغلیں بجا رہے ہوں مسلم امہ کو اپنی اس پالیسی پر سو بار سوچنا ہوگا۔آج قبلہ اول اور فلسطین کے مظلومین چیخ چیخ کر پکارے رہے ہیں کہ امت مسلمہ کب ہمیں صہیونیت کے ظلم و ستم سے چھٹکارہ دلائیں گے۔مغربی ممالک کے مفادات کی حفاظت پرکمربستہ عرب لیگ کو فلسطین کی سرزمین پر مسلمانوں کی نسل کشی نظر کیوں نہیں آتی؟۔انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام اسلامی ممالک کو اس نازک صورت حال میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،بصورت دیگر اغیار ہمیں باہم دست وگریباں کرکے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.