ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ دار ان کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے لڑائی جھگڑے کاخطرہ ہو،الطاف حسین
بدھ 8 اپریل 2015 21:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں سے کہاہے کہ وہ کسی بھی موقع پر تشددکاراستہ اختیارنہ کریں اور ایساکوئی عمل نہ کریں جس سے لڑائی جھگڑے کاخطرہ ہو،اگرخاموش ہوجانے سے لڑائی جھگڑے کاخطرہ ٹل سکتاہوتو اس لڑائی جھگڑے کے خطرے کوٹالنے کیلئے خاموش ہوجانے اور اپنی جگہ سے ہٹ جانے میں شرم محسوس نہ کریں۔
انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی کے ارکان سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر زونل کمیٹی کے ارکان نے کنٹونمنٹ کے الیکشن کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔ الطا ف حسین نے ان پر اطمینان کااظہارکیا۔انہوں نے ایک بارپھراپنی اس بات کااعادہ کرتے ہوئے کارکنوں سے کہاکہ آپ یہ نہ سوچیں کہ آپ کے خلاف باتیں کرنے والا اورآپ کومغلظات دینے والاکوئی فردآپ کے گھرآرہاہے ،بلکہ ہماری تعلیمات یہ ہیں کہ اگرآپ کاکوئی بدترین مخالف بھی آپ کے گھر آئے توآپ اس کا خیرمقدم کریں اورکوئی ایساعمل نہ کریں جس سے لڑائی جھگڑے کاماحول پیداہو اورکوئی اس کوجوازبناکرالیکشن سے راہ فرار اختیار کرے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.