پاکستان ،ایران ،ترکی یمن ،سعودیہ کشیدگی کا پرامن سیاسی حل نکالیں، محمد ثروت اعجاز قادری
بدھ 8 اپریل 2015 22:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان ،ایران ،ترکی یمن ،سعودیہ کشیدگی کا پرامن سیاسی حل نکالیں،یمن مسئلے کا سیاسی حل ہی مشرق وسطی میں امن کی ضمانت ہے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت12اپریل کو سیدنا صدیق اکبر ریلی نکالی جائے گی ،کارکنان صحابہ کرام علیہم الرضوان کے ایام کو شایان شان طریقے سے منائیں ،کارکنان سیدنا صدیق اکبر ریلی میں عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں ،کارکنان ریلی کی تیاریاں شروع کردیں ،کراچی کو بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سے پاک کرکے ہی امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ،کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کو شفاف بنانا الیکش کمیشن اور حکومت کی ذمہ داری ہے ،ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اس قومی فرض کو ادا کرتے ہوئے عوام اپنی سوچ ومنشاء کے مطابق ووٹ کا استعمال کریں ،،ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے ماحول ساز گار بنانا ہوگا ،عوام تبدیلی چاہتے ہیں کھوکھلے دعوئے کرنیوالوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،ضمنی انتخابات میں عاشقان رسول ووٹ ضرور کاسٹ کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مذہبی رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ خوف کی فضاء کو ختم کرنا ہے تو ایسے حالات بنانے ہونگے کہ عوام اپنی مرضی ومنشاء کے مطابق ووٹ کا استعمال کرسکیں ،سیاست ایک دوسرے کی عزت واحترام اور تحفظ فراہم کرتی ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے تمام اکائیوں کو یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ،دہشتگردی کے خلاف فوج ،رینجر ز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.