سینٹرل جیل مچھ میں فریقین میں راضی نامہ کے بعدسزائے موت کے دو قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2015 17:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سینٹرل جیل مچھ میں فریقین میں راضی نامہ کے بعدسزائے موت کے دو قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا سپریٹنڈنٹ جیل اسحاق زہری کے مطابق مچھ جیل میں سزائے موت کے مجرمان دو بھائی میروگل اورعلی گل کوجمعرات کی صبح پھانسی دی جانی تھی مجرمان نے 18 اگست 2001 کو دوافراد بختیار اور غلام حسین کو بختیار آباد کے علاقے میں بس سے اتار کر قتل کردیا تھا انسداد دہشت گردی عدالت سبی نے 28جنوری 2004 کو قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت انھیں سزائے موت سنائی تھی۔

(جاری ہے)

30 مارچ کو صدر مملکت سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے ان کے بلیک وارنٹ جاری کردیے تھے، پھانسی سے ایک گھنٹہ قبل دو فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیاجسے جوڈیشل مجسٹریٹ مچھ سے منظوری کے بعد سپریٹنڈنٹ کو پیش کردیا گیا، جس کے بعد انکی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا۔ سپریٹنڈنٹ کے مطابق یہ راضی نامہ متعلقہ عدالت کو بھجوایا جائے گا، جس کے بعد قیدیوں کی رہائی ہو پائے گی۔ٰ

متعلقہ عنوان :