ہر قسم کی کرپشن سے پاک معاشر ے کی تشکیل وقت کا اہم تقاضا ہے، صوبائی قیادت عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے متحد اور مخلص ہے،ہمارے دوسالوں کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ عوام گذشتہ ساٹھ برسوں سے کریں تو فرق ان کے سامنے آجائے گا
جمعرات 9 اپریل 2015 19:10
صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہر قسم کی کرپشن سے پاک معاشر ے کی تشکیل وقت کا اہم تقاضا ہے وہ مرغز صوابی میں ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف انور حقدداد خان کی زیر صدارت حکمران سہ فریقی اتحاد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے اجتماع سے سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی، اراکین قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق اور عاقب اللہ خان ،ضلعی امیر جماعت اسلامی عثمان خان ایڈووکیٹ ،نائب ضلعی امیر جماعت اسلامی سعیدزادہ، سینئر نائب صدر عوامی جمہوری اتحاد جاجی بشیر احمد ،رہنما عوامی جمہوری اتحاد فضل حق باچا ،رونق زمان خان اور ستار خان کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ یہ پوری صوبائی قیادت عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے متحد اور مخلص ہے انہوں نے چیلنج کیا کہ ان کے صرف دوسالوں کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ عوام گذشتہ ساٹھ برسوں سے کریں تو فرق ان کے سامنے آجائے گا انہوں نے کہا کہ صوابی میں گجوخان میڈیکل کالج ،ہسپتال ،سپورٹس کمپلیکس ،تربیلہ صوابی بجلی کی ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن اور نئی سڑکوں کے نیٹ ورک سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے اس بارے میں واضح دلیل ہیں جن سے علاقے کی قسمت جاگ اٹھے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.