نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو کو سابق جیلر امان اللہ نیازی سمیت 5افراد کے قتل کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاگیا
جمعرات 9 اپریل 2015 20:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو(90)سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے الزام گرفتار کئے گئے ملزم عبید کے ٹو کو سابق جیلر امان اللہ نیازی سمیت 5افراد کے قتل کے مقدمہ میں 12اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ۔جمعرات کو ملزم کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا اور ملزم کی آنکھوں پر کالی پٹی بھی باندھ رکھی تھی۔
اس دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے دیگر مفرور ساتھیوں ہمراہ 15جون 2006کو سابق جیلر امان اللہ نیازی ان کے بھائی حبیب اللہ نیازی ، ڈروائیور اختر حسین ، شفیع اللہ اور محمد اعظم کو قتل کیا تھا لہذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ ملزم سے تفتیش کی جاسکے عدالت نے ملزم کا ریمانڈ دے دیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.