عمران خان کے دورہ کراچی سے ایم کیو ایم کی سیاست کا بوریا بستر گول ہو گیا ‘ جمشید اقبال چیمہ
پی ٹی آئی کے سربراہ کے دورہ کراچی میں عوام نے پذیرائی کر کے ضمنی انتخاب میں اپنا پیشگی فیصلہ سنا دیا ‘ مرکزی رہنما
جمعرات 9 اپریل 2015 21:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمرا ن خان کے دورہ کراچی میں عوام کی پذیرائی نے این اے 246میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں اپنا پیشگی فیصلہ سنا دیا ہے ، پی ٹی آئی کی جراتمندی کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی پاکستانیوں نے بھرپور سراہا ہے ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے دورہ کراچی سے ایم کیو ایم کی سیاست کا بوریا بستر گول ہو گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ الطاف حسین اور انکے درباریوں کی راتوں کی نیندیں بھی اڑ گئی ہیں۔
ایم کیو ایم والے بتائیں وہ پی ٹی آئی کے میدان میں آنے پر کیوں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔انشا اللہ وہ دن آنیوالا ہے جب ایم کیو ایم ہی نہیں پیپلز پارٹی کا بھی سندھ سے مکمل صفایا ہو جائے گا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو پذیرائی دے کر این اے 246میں ہونیوالے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنا پیشگی فیصلہ سنا دیا ہے جس سے ایم کیو ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.