یمن کی صورتحال پر قرارداد تحریک انصاف کی مخالفت کے بعد خواجہ آصف کی بجائے اسحاق ڈار سے پیش کرانے کا فیصلہ کیا گیا‘ فیصلہ وزیراعظم سے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں ہوا‘2013 کے انتخابات میں دھاندلی بارے جوڈیشل کمیشن کے سامنے اپنا نکتہ نظر پیش کرینگے
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت
جمعہ 10 اپریل 2015 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی صورتحال پر تحریک انصاف کے تحفظات کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی بجائے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد پیش کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف سے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں ہوا جس میں تحریک انصاف نے یہ اعتراض اٹھایا تھا کہ وزیر دفاع کی طرف سے قرارداد پیش کرنے کی صورت میں تحریک انصاف اس کا حصہ نہیں بنے گی جس کے بعد حکومت نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی‘ 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا قیام ہوگیا ہے اب ہم جوڈیشل کمیشن کے سامنے اپنا نکتہ نظر پیش کرینگے۔
وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے ایوان میں جو متفقہ قرارداد منظور ہوئی تحریک انصاف واحد جماعت اس کی منظوری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے دفتر خارجہ کی طرف سے آنے والی قرارداد میں کچھ چیزیں تھیں نکال دی کچھ خلا ف تھا اس کو پر کرایا تھا کیونکہ اس قرارداد میں کچھ چیزیں تسلی بخش نہیں تھیں تحریک انصاف اپنی قرارداد کی جسے منظور کیا گیا یہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.