سندھ اسمبلی نے سندھ سول سرونٹس (ترمیمی ) بل 2015ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی
جمعہ 10 اپریل 2015 20:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سندھ اسمبلی نے جمعہ کو سندھ سول سرونٹس (ترمیمی ) بل 2015ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ، جس کے ذریعہ سندھ سول سرونٹس ایکٹ 1973 ء کی مختلف شقوں میں ترمیم کی گئی ہے ۔ اس ترمیمی بل کے تحت صوبے میں ہونے والی ان تمام تقرریوں کو قانونی تحفظ دے دیا گیا ہے ، جو عارضی طور پر مخصوص مدت کے لیے ڈیپوٹیشن کے ذریعہ کی گئی تھی اور مستقل طور پر محکمہ جاتی ترقی یا تقرری بذریعہ تبادلہ یا انضمام کے ذریعہ کی گئی تھی ۔
یہ قانونی تحفظ 1973ء سے دیا گیا ہے ، جب سندھ سول سرونٹس ایکٹ 1973ء منظور ہوا تھا ۔ اس ترمیم کا اطلاق بھی مذکورہ ایکٹ کے نفاذ سے ہو گا اور یہ تصور کیا جائے گا کہ یہ ترمیم ہمیشہ سے مذکورہ ایکٹ کا حصہ ہے اور یہ بھی تصور کیا جائے گا کہ تمام تقرریاں مذکورہ ایکٹ کے تحت کی گئی ہیں اور ان کے بارے میں کسی بھی عدالت میں کسی بھی بنیاد پر سوال نہیں اٹھایا جا سکے گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.