بہاولپورکے نجی تعلیمی اداروں نے داخلہ، ماہانہ فیسوں میں اضافہ کر دیا،متوسط طبقہ کیلئے بچوں کو اچھی تعلیم دلوانا خواب بن گیا

جمعہ 10 اپریل 2015 21:11

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) بہاولپورکے نجی تعلیمی اداروں نے داخلہ فیس اور ماہانہ فیسوں میں اضافہ کر دیا،متوسط طبقہ کیلئے بچوں کو اچھی تعلیم دلوانا خواب بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہلم کے کئی ایک نجی تعلیمی اداروں نے نئے سال کے آغاز پر نہ صرف داخلہ فیس میں اضافہ بلکہ ماہانہ فیسوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے ،بعض سکولوں نے داخلہ فیس کی مد میں دو سے تین سو جبکہ ماہانہ فیس میں 100سے لیکر 400روپے تک اضافہ کر دیا ہے جس کا سبب سیکورٹی امور پر اٹھنے والے اضافی مالی اخراجات قرار دےئے جا رہے ہیں ۔نجی سکولوں کے ان واجبات سے تنگ آ کر عام آدمی نے سرکاری سکولوں کا رخ کر لیا ہے اور کسی اچھے ادارے میں بچوں کو تعلیم دلوانا متوسط طبقہ کیلئے خواب بن کر رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :