الخدمت فاؤنڈیشن کے منصوبوں سے ہر سال لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں‘سید وسیم اختر
پنجاب سے لاکھوں نئے افراد کو جماعت اسلامی شامل کیاجارہا ہے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب
جمعہ 10 اپریل 2015 21:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ”ہیلپنگ ہینڈفار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ“ ایک فلاحی ادارہ ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کی ترقی ہے، ایچ ایچ آر ڈی کا آرفن سپورٹ پروگرام والد کے سائے سے محروم بچوں کی معاونت اور امداد کے حوالے سے اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے جس کی بنیاد ایک ایسے ماڈل پر استوار ہے جس میں بچوں کو تمام تر سہولیات ان کے اپنے گھر ،ماحول اور اپنے خاندان میں رہتے ہوئے دی جا تی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزیتیم اور غریب طالبہ و طالبات میں کتابوں اور سکول بیگز تقسیم کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈ یشن بھی اسی طرح ملک کے گوشے گوشے میں سکول ، کالج ،ہسپتال ایمبولنس سروس ،پینے کا صاف پانی غرض عوامی خدمت کے ہزاروں ایسے منصوبے چلا رہی ہے جس سے ہر سال لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔
دریں اثناء گزشتہ روزمنصورہ میں رابطہ عوام مہم کا جائزہ اجلاس جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں اب تک صوبہ پنجاب میں رابطہ عوام مہم کا تفصیلی جائزہ اور آئندہ کے لئے حکمت عملی طے کی گئی۔سیکرٹری جنرل پنجاب نذیر احمد جنجوعہ کے مطابق جماعت اسلامی کی ممبر سازی اور ووٹرسازی مہم کامیابی سے جاری ہے۔پنجاب سے لاکھوں نئے افراد کو جماعت اسلامی شامل کیاجارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.