گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن کا قیام
جمعہ 10 اپریل 2015 22:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) گیس چوروں کے خلاف موٴثر اور فوری کارروائی کرنے کی غرض سے قایئم کیے جانے والے پہلے پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب 10اپریل2015کو منعقد ہوئی۔ اس پولیس اسٹیشن کا افتتاح مشترکہ طور پر فیروز شاہ ، ڈی آئی جی (غربی) اور خالد رحمٰن، ایم ڈی سوئی سدرن گیس نے کیا،افتتاحی تقریب میں سوئی سدرن کے ڈی ایم ڈی شعیب وارثی، میجر ریٹائرڈ محمّد اختر، سئنئیر جنرل مینجر ( ایم ایس) ڈاکٹر اعجاز احمد، سئنئیر جنرل مینجر کسٹمر سروسز، لیفٹننٹ کرنل(ریٹائرڈ) شعیب احمد قریشی، ایکٹنگ جنرل مینجر سیکورٹی اینڈ ایڈمن سروسز اور دیگرعہدے داران بھی موجود تھے۔
یہ پولیس اسٹیشن سوئی سدرن گیس اور پولیس کے اعلٰی حکاّم کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
سوئی سدرن گیس گزشتہ ایک برس سے اس طرز کے خصوصی پولیس اسٹیشن کے قیام کے لیے کوشاں تھی جس کے ذریعے گیس چوری کے سلسلے میں کمپنی کی جاری کارروائیوں کو مزیدموٴثر بنایا جا سکے۔گیس کی چوری کا عنصرکمپنی کے ترسیلی نقصانات میں اضافے کا ایک بنیادی اور اہم سبب ہے جس کی وجہ سے ادارے کو بڑی مقدار میں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس نو تعمیر شدہ پولیس اسٹیشن کے ذریعے اب تیز رفتاری کے ساتھ گیس چوروں کے خلاف چھاپے ، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج، اس چوری سے متعلق شواہد کا جمع کیا جانا اور عدالتوں میں سرعت کے ساتھ مقدمات کا پیش کرنا آسان ہو جائے گا۔افتتاحی تقریب میں سوئی سدرن گیس کے ایم ڈی اور ڈی آئی جی ضلع غربی نے اپنے خطاب میں اس چوری کی لعنت پر قابو پانے کے سلسلے میں باہم مل جل کر کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ پولیس چیف نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ گیس چوروں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی خبریں اور تصاویر کو میڈیا کو جاری کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اس پولیس اسٹیشن کے قیام کے سلسلے میں غلام حیدر جمالی، آئی جی پولیس سندھ اور نعمان صدیقی، SSP )سینٹرل( علیم جعفری، ڈی آئی جی ( ہیڈ کوارٹر) نے قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل رینجرز، میجر جنرل بلال اختر نے بھی ان چوروں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں اپنا مکمّل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.