تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم اور امیدواروں کی نامزدگی کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا
جمعہ 10 اپریل 2015 22:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم اور امیدواروں کی نامزدگی کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ۔ کور کمیٹی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے تجویز کیے جانے والے بورڈ کی باقاعدہ منظوری دے چکی ہے۔ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ خان نیازی نے بورڈ کی ساخت اور خدوخال کے حوالے سے بات کرتے ہوے بتایا کہ تحصیل/ٹاون ، تعلقہ کی سطح پر قائم کیے جانے والے پارلیمانی بورڈ میں متعلقہ صدور، جنرل سیکرٹریز کے ساتھ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی شامل ہوں گے۔
کسی بھی تحصیل/ٹاون/تالوکہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی اور مرکزی عہدیداران کو بھی بورڈ کا رکن بنایا جائے گا جبکہ خواتین اور نوجوان کی نمائندگی متعلقہ علاقوں کی خاتون صدور اور نوجوان صدور کے ذریعے کی جائے گی۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل میں جنم لینے والی شکایات کے ازالے کیلئے ضلعی سطح پر اپلیٹ بورڈ بھی تشکیل دیے جائینگے جن کی سربراہی کسی غیر جانبدار شخص کو سونپی جائے گی اور ضلعی صدور اور جماعتی انتخابات میں صدر سے کم ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کو اس اپلیٹ بورڈ میں شامل کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نے مزید بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل کے دوران مفادات کے تصادم کے ازالے کیلئے ٹکٹ کے خواہشمند افراد اور ان کے اعزاء و اقارب کی پارلیمانی بورڈز میں شمولیت پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے، چنانچہ امیدوار اور اس کے رشتہ داروں میں سے کوئی بھی پارلیمانی بورڈ کا رکن بننے کے اہل نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.