پاک چین اقتصادی راہداری گوادر کے عوام کے تعاون اور شرکت کے بغیر سود مند نہیں ہو سکتی، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی
جمعہ 10 اپریل 2015 22:49
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری گوادر کے عوام کے تعاون اور شرکت کے بغیر سود مند نہیں ہو سکتی، اقتصادی راہداری کے معاشی فوائد سب سے پہلے گوادر اور یہاں کے عوام کو پہنچیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں کیا۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے اس عظیم منصوبے کوگوادر کے تمام مکاتب فکر اور عوام کی بھرپور تائید اور حمایت حاصل ہے، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی واضح ہدایات ہیں کہ گوادر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد، تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ہزاروں ایکڑ پر محیط اور تمام سہولیات سے آراستہ رہائشی اسکیم گوادر کے لوگوں کے لیے تیار کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر گوادر اکنامک فری زون، ویسٹ بے ایکسپریس اور جدید ائیرپورٹ کا افتتاح ہو گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.